راہل کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں شروع

جھالاواڑ، دسمبر۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا راجستھان کے پہلے دن کا دورہ آج صبح جھالاوار ضلع کے کالیتلائی سے شروع ہوئی۔رات کے قیام کے بعد، مسٹر گاندھی نے صبح چھ بجے ضلع کے رائے پور کے قریب کالی تلائی سے اپنا سفر شروع کیا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوتاسارا اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھچاریاواس، وزیر مملکت برائے سینک ویلفیئر راجیندر سنگھ گودھا، سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ، ایم ایل اے کرشنا پونیا اور دیویا مدیرنا اورپارٹی کے کئی عہدیداران کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ساتھ چلتے رہے۔مسٹر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کے لیے سڑک کے دونوں طرف بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور یاترا کے راستے میں مختلف مقامات پر یاترا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس درمیان مسٹر راہل گاندھی نے لوگوں کا ہاتھ ہلا کر سلام قبول کیا۔ یاترا جھلراپٹن کے بالی بوردا چوک پہنچی گئی اور یہاں دوپہر کا کھانا کھائے گی اور پھر جھلراپٹن کے نہرڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سے پہلے یاترا کیشروع ہونے کے بعد، مسٹرراہل گاندھی جھلراپٹن کے رائے پور گیٹ کے قریب واقع ایک ڈھابے پر چائے کے لیے رکے۔ اس کے بعد، یاترا نے جھلراپٹن کے بالی بوردا میں آرام کیا ہے اور تقریباً 3.30 بجے یاترا کے پہلے دن کے دوسرے مرحلے کے لیے آگے بڑھے گی۔ یاترا کی شام میں، مسٹر راہل گاندھی جھلراپٹن کے چندر بھاگا اسکوائر پر ایک نکڑ سبھا سے بھی خطاب کریں گے۔

Related Articles