راہل منگل کو گوا کا دورہ کریں گے

پنجی جنوری ۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی منگل کو گوا کے ایک روز ہ دورے پر یہاں آئیں گے ۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی)کی ترجمان الکا لامبا نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کانگریس اور تنظیم کے تمام 40 امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کریںگے ۔وہ شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے اور ڈور ٹو ڈور مہم میں شامل ہونگے۔ مسٹر گاندھی سانکھلی میں ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے ۔ کانگریسی لیڈر اس سے پہلے گذشتہ سال اکتوبر میں گوا کے دورے پر آئے تھے۔کانگریس نے 14 فروری کو ہونے والے گوا اسمبلی انتخاب کے لئے 40 امید وار میدان میں اتارے ہیں، جب کہ اس کی حلیف پارٹی گوا فاروڈ پارٹی (جی ایف پی )کے امیدواروں کی تعداد تین ہے۔

Related Articles