راہل اور کھڑگے نے این ایس یو آئی کو اس کے یوم تاسیس پر دی مبارکباد
نئی دہلی، اپریل۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کو اس کے 53 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔مسٹر کھڑگے نے آج اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ’’این ایس یو آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ این ایس یو آئی طلباء کی ایک اہم آواز ہے۔ یہ تنظیم طلبہ کی سیاست کو تشکیل دے کر ملک کے بہتر مستقبل کی تعمیر کر رہی ہے۔ چاہے کتنی ہی سخت مشکلات کیوں نہ آئیں، انصاف، آزادی اور سچائی کے لیے لڑتے ہوئے نوجوان ذہنوں کی متاثر کرتے رہیں۔‘‘مسٹر گاندھی نے کہا ’’53ویں یوم تاسیس پر این ایس یو آئی خاندان کے تمام ارکان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ این ایس یو آئی نے طلباء کی آواز بننے اور انہیں اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اچھا کام جاری رکھیں، اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے رہیں۔‘‘