رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوئے

کولمبو، جولائی۔معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے گزر رہے سری لنکا کو نیا صدر مل گیا ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ نے بدھ کو سابق صدر گوٹا بایا راج پکسا کی جگہ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے کو نیا صدر منتخب کر لیا۔ اس سے قبل مسٹر راج پکسا معاشی بحران کے درمیان ملک سے فرار ہو گئے تھے۔سری لنکا میں آخر کار سری وکرماسنگھے کے نام کا آج نئے صدر کے طور پر اعلان کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے 225 ارکان میں سے دو نے خفیہ رائے شماری کی۔ مسٹر وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جبکہ مسٹر دلاس الہپرما کو صرف 82 ووٹ ملے۔ جے وی پی لیڈر ارونا کمارا ڈسانائیکے کو صرف تین ووٹ ملے۔نومنتخب صدر نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہمارے سامنے بڑے چیلنجز ہیں۔

Related Articles