رام چندر پاڈیل نیپال کے نئے صدر منتخب

کھٹمنڈو، مارچ ۔نیپالی کانگریس کے سینئر لیڈر رام چندر پاڈیل کو جمعرات کو نیپال کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔78 سالہ مسٹر پاوڈل نے آج ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپنے حریف نیپالی کمیونسٹ پارٹی (ایمل) کے رہنما سبھاش نیموانگ کو دوگنے سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دے دی۔سبکدوش ہونے والی صدر ودیا دیوی بھنڈاری کی میعاد 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔نیپال کے الیکشن کمیشن کے مطابق کل 52 ہزار 628 ووٹوں میں سے مسٹر پاوڈل کو 33 ہزار 802 اور مسٹر نیموانگ کو 15 ہزار 518 ووٹ ملے۔ستمبر 1944 میں پیدا ہونے والے مسٹر پوڈیل ایک دہائی تک جیل میں رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ چھ بار رکن اسمبلی، پانچ بار وزیر اور ایک بار قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔نیپال کے صدارتی انتخابات میں ملک کے کل 881 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی قانون سازوں میں سے 831 نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جن میں 313 ارکان پارلیمنٹ اور 518 ایم ایل ایز شامل تھے۔ راشٹریہ پرجاتنترک پارٹی کے 14 ایم پیز اور سی پی این (ای ایم ایل) اور نیپال مزدور کسان پارٹی کے ایک ایک ایم پی غیر حاضر رہے جبکہ نیپالی کانگریس اور نیپالی کمیونسٹ پارٹی (ماؤسٹ سینٹر) کے دو ایم پیز نے علاج کے لیے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ نہ ڈال سکے۔ 31 ارکان اسمبلی بھی ووٹنگ سے دور رہے۔

Related Articles