رام پور ہاٹ تشدد معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے کی کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت

کلکتہ,مارچ (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے رام پور ہاٹ میں ہوئے قتل عام کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیدیا ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اس کے علاوہ عدالت نے سی بی آئی کو تیزی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔واضح رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے بوگتوئی معاملے میں مفاد عامہ کی دوعرضیاں دائر کی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے کئی مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اس سے پہلے بدھ کو ہائی کورٹ نے ریاستی پولس یا خصوصی تفتیشی ٹیم (SIT) سے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کی تھی۔ جمعہ کو چیف جسٹس پرکاش شریواستو اور جسٹس راجرشی بھردواج کی ڈویژن بنچ نے کہاکہ ’’ہم نے اس واقعہ کا تفصیل سے جائزہ لیاہے۔ کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے آخر کار عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ کیس کو سی بی آئی کو بھیجنے کی ضرورت ہے۔ انصاف کے نظام اور معاشرے کے لیے شفاف تحقیقات کے ذریعے سچائی کو سامنے لانا ضروری ہے۔ اس ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عدالت اس کیس کو سی بی آئی کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ریاستی حکومت کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ جلد سے جلد کیس کو سی بی آئی کے حوالے کرے ۔عدالت کی ہدایت کے بعد اب اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ نہیں کرے گی ۔اس کے علاوہ سی بی آئی کو صر ف کیس کی تفتیش کرنے کی ہدایت نہیں دی گئی ہے بلکہ ملزمین کی نشاہدی اور ضرورت پڑنے پر گرفتاری کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اگلی سماعت پر یہ بتانا ضروری ہو گا کہ ان کی تفتیش میں کہاں تک پیش رفت ہوئی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔

Related Articles