رامپور:ہنر ہاٹ کا جائزہ لینے پہنچے وزیر جل شکتی
رامپور:اکتوبر۔ اترپردیش میں مملکتی وزیر برائے جل شکتی بل دیو سنگھ اولکھ نے بدھ کو یہاں نمائش گراونڈ پر ہنر ہاٹ پروگرام کا جائزہ لیا۔ضلع کی تہذیبی اور روایتی وراثت کو نئی پہچان دینے کے لئے 16اکتوبر سے شروع ہورہے ہنر ہاٹ پروگرام میں ریاست کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے فنکاروں اور مختلف اداروں کے لوگوں نے اپنی فن کی نمائش کریں گے۔اس کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیر جل شکتی بل دیو سنگھ اولکھ نے آج نمائش احاطے کا جائزہ لیا اور سبھی تیاریوں کو باریکی کے ساتھ دیکھا۔ہنر ہاٹ کے تحت پنوڑیا واقع اوور برج کی دیورا پر بھی ضلع کے تہذیبی ورثے کو نمایاں کرنے کی کاروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روندر کمار ماندڑ اور چیف ڈیولپمنٹ افسر گجل بھاردواج کی قیادت میں پینٹنگ کرنے والے ہنر مند بچوں اور عوام الناس کے لئے مسابقے کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔ اس مسابقے کے تحت طے شدہ پروگرام کو رنگ رام پور نام دیا گیا ہے۔مسابقے کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلے زمرے میں جماعت 9 تا 12 تک کے بچے، دوسرے زمرے میں جماعت 12 سے اعلی کلاس کے طلبہ اور تیسرے و آخری زمرے میں سبھی پینٹنگ میں دلچسپی لینے والے لوگوں کو شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔ اب تک 17افراد نے شرکت کے لئے اپنی کاروائی مکمل کرالی ہے۔ 14اکتوبر کی شام تک اپنی آرٹ ورک کی تکمیل کرلیں گے۔چیف ڈیولپمنٹ افسر گجل بھاردواج نے پینٹگ کے لئ طے شدہ مقام پر پہنچ کرشرکاء سے ملاقات کی اور انہیں مقام فراہم کرنے کے ضمن میں اسسٹنٹ ضلع کالج انسپکٹر ہری ناتھ سنگھ کو ہدایت دی۔سبھی شرکاء کو پینٹ اور ضروری اشیاء بھی دستیاب کرائی جارہی ہیں۔