راج ٹھاکرے کے قافلے میں حادثہ، 10 گاڑیوں کو نقصان

ممبئی، مئی۔مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کا قافلہ پونے سے اورنگ آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر ٹھاکرے کے قافلے میں شامل 10 گاڑیوں کو تصادم کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ قافلے میں شامل اداکار کیدار شندے اور انکش چودھری کی گاڑی کے بونٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles