راجناتھ اور شاہ نے راجو شریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا

نئی دہلی، ستمبر۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے معروف کامیڈین راجو شریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مسٹر شریواستو کا آج صبح ایمس میں بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔اپنے ٹویٹ پیغام میں، مسٹر سنگھ نے کہا، "میں معروف کامیڈین راجو شریواستو جی کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں۔ وہ ایک ماہر فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زندہ دل انسان بھی تھے۔ وہ سماجی میدان میں بھی بہت سرگرم تھے۔ ان کے سوگوار خاندان اور مداحوں سے میری تعزیت۔اپنے پیغام میں مسٹر شاہ نے کہا، "معروف کامیڈین راجو شریواستو جی کا منفرد انداز تھا، انہوں نے اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا۔ ان کا انتقال فن کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ خدا ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اوم شانتی شانتی۔

Related Articles