راجستھان کی معاشی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لیے پینتیس تجاویز پرکابینہ کی منظوریراجستھان کی معاشی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لیے پینتیس تجاویز پرکابینہ کی منظوری

جے پور، مارچ ۔ راجستھان حکومت نے ریاست میں اقتصادی، سماجی ترقی، اعلیٰ تعلیم کے فروغ، ریاستی ملازمین کی حوصلہ افزائی، صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور منظم جرائم کو کنٹرول کرنے سمیت متعدد اہم تجاویز کو منظوری دی ہے۔وزیر اعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں بدھ کو ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ کابینہ نے راجستھان آرگنائزڈ کرائم کنٹرول بل 2023 کو منظوری دی ہے۔ اسے جلد اسمبلی میں لایا جائے گا۔ اس میں جن کے خلاف گزشتہ دس برسوں میں عدالت میں ایک سے زیادہ چارج شیٹ پیش کی گئی ہیں اور عدالت نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ ساتھ ہی جس نے منظم جرائم گروہ کے رکن کے طورپر کوئی جرم، جوقابل ادراک اورتین سال یا زیادہ مدت کے لئے قابل سزاہو، اس شخص کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔ نیز منظم جرائم میں کسی شخص کی طرف سے، کسی منظم جرائم کے گروہ کے رکن کے طور پر یا اس طرح کے گروہ کے لیے، کسی معاشی فائدہ یا کوئی اور فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے تشدد یا دھمکیاں یا زبردستی شامل ہے۔ منظم جرائم کے گروہ میں دو یا دو سے زائد افراد کا گروہ، جس کے ذریعے منظم جرم کا ارتکاب کیا جاتا ہے، اس پر کارروائی کی جائے گی۔اس میں متاثرہ کی موت کی صورت میں مجرم کو سزائے موت یا عمر قید اور کم از کم ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مجرمانہ سازش، گینگ کے ارکان کو پناہ دینے پر کم از کم پانچ سال قید کی سزا، جو عمر قید تک بڑھ سکتی ہے۔ ساتھ ہی کم از کم پانچ لاکھ روپے جرمانے کا بھی التزام کیا گیا ہے۔ وہیں منظم جرائم سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے کم از کم تین سال قید کی سزا، جو عمر قید تک بڑھ سکتی ہے، کا التزام کیاگیا ہے۔ ساتھ ہی سرکاری ملازم جس نے منظم جرائم میں تعاون کیا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ تین سال تک قید اور جرمانے کا بھی التزام ہے۔کابینہ نے جودھ پور میں راجیو گاندھی فنٹیک ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے۔ بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ ڈیمڈ پبلک یونیورسٹی کے طور پر کام کرے گا۔
اس میں ڈیجیٹل اور فنانشل ٹیکنالوجی ڈومینز میں سرٹیفکیٹ کورسز اور ڈپلومہ کورسز کی سہولت ہوگی۔ ان ہاؤس انکیوبیشن سینٹرکی مدد سے مستقبل کے کاروباریوں کو اپنی فنٹیک مصنوعات کو ڈیزائن اورڈپلائے کرنے میں سہولت ملے گی۔ فن ٹیک انوویشن ایکو سسٹم بھی یہاں ترقی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ راجستھان میں اسٹارٹ اپس سمیت فن ٹیک صنعتوں کو راغب کرے گا۔کابینہ نے راجستھان اسٹیٹ فاریسٹ پالیسی کو منظوری دینے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے ریاست میں جنگلات کی منظم ترقی، انتظام میں آسانی ہوگی اور اس سے ریاست میں قدرتی وسائل کے تحفظ کو فروغ حاصل ہوگا نیز روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ ساتھ ہی ریاست میں جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، بحالی، انتظام اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے مختلف سرگرمیاں آپریٹ جائیں گی۔اسی طرح، کابینہ نے ریاست کے قدرتی وسائل کے بے دریغ استعمال کو روکنے اور انہیں پائیدار طریقے سے استعمال کرنے کے مقصد سے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کو منظورکیا ہے۔ اس پالیسی کے نفاذ سے ریاست میں قدرتی وسائل کے استحصال میں کمی اور زمین کے اوسط درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے میں کمی آئے گی اوراسے استحکام حاصل ہوگا۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی سے استحکام آئے گا۔

 

Related Articles