رائےگاؤں کے سیمرواڑہ کھیتوں میں پہنچے گا برگی کا پانی: شیوراج

ستنا ، اکتوبر۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ برگی کا پانی ایک سال کے اندر ضلع ستنا کے رائے گاؤں کے سیمرواڑہ علاقے کے کھیتوں تک پہنچ جائے گا۔ مسٹر چوہان نے ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی عوامی فلاحی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برگی کا پانی ایک سال کے اندر رائے گاؤں کے سیمرواڑہ کے کھیتوں تک پہنچ جائے گا۔ یہاں اونتیکا بائی کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ستنا میں ایک لاکھ ’پی ایم آواس‘ بنانے کا ہدف ہے۔سنہ 2011 کے سروے میں جو لوگ چھوٹ گئے ہیں انھیں اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ کانگریس کی موجودہ صورتحال پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کا مطلب صرف کمل ناتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کانگریس یتیم ہے۔ رائے گاؤں اسمبلی حلقہ میں آج وزیراعلیٰ کی یہ چوتھی بڑی ریلی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے شیوراج پور ، سنگھ پور اور کوٹھی میں جلسے کر چکے ہیں۔

Related Articles