دی کشمیر فائلز پر کیجریوال کا بیان غیر انسانی: ساونت

پنجی، مارچ۔گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے جمعہ کو کہا کہ فلم دی کشمیر فائلز کے بارے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا بیان غیر انسانی ہے۔ڈاکٹر ساونت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کیجریوال کا بیان غیر انسانی اور ان لوگوں کی توہین ہے جو دہشت گردوں کے مظالم کا شکار ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر کیجریوال کشمیری ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کو ہلکے میں لے رہے ہیں اور اسی وجہ سے فلم دی کشمیر فائلز کا مذاق اڑایا ہے۔انہوں نے مسٹر کیجریوال کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں فلم دی کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کو فلم کو یوٹیوب پر پوسٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ فلم کو ریاست میں ٹیکس فری کیا جائے گا۔

 

Related Articles