دیہی علاقوں کی ترقی کو رفتار دیں، یوگی کی افسران کو ہدایت
لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوسری میعاد کے لئے حلف لینے کے بعد آج افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیہی علاقوں کی ترقی کو رفتار دیں۔ہفتہ کو سینئر افسران کے ساتھ منعقد پہلی میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں، گاؤں کے مکینوں اور کسانوں کے شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کریں۔انہوں نے مقامی افسران بشمول روینیو، پنچایتی راج اور دیہی ترقیاتی ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کی وہ گرام پردھان کی معاونت سے’گرام چوپال‘ کاا انعقاد کرکے دیہی باشندوں کے مسائل کو جانیں اور ان کا تصفیہ کریں۔وزیر اعلی نے تمام شعبوں کو 100دنوں، 6مہینوں اور ایک سال کا ایکشن پلان کا خاکہ تیار کرنے کو کہا۔افسران اپنے ایکشن پلان کو کاونسل آف منسٹر کے سامنے شعبے کے ٹائم ٹیبل کے حساب سے پیش کریں گے جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے گرام سکریٹریٹ کے کام کاج کو بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے گرام اسسٹنٹ کی تعیناتی کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ یوگی نے افسران نے پولیس اسٹیشن، تحصیل اور بلاک سطح پر’گرام دیوس‘ کا انعقاد کرنے جس میں مقامی افسران، پنچایت سکریٹریز، تحصیلدار اور بیٹ افسران کو شامل ہونے کو کہا جائے ۔گرام دیوس میں دیہی باشندوں کو حکومت کی فلاحی اسکیمات کے بارے میں بیدار کیا جائے گا۔