دہلی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان منہدم، آٹھ زخمی

نئی دہلی، اپریل۔ دہلی کے نانگلوئی علاقے کے کنور سنگھ نگر کی گلی نمبر 10 میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے ایک عمارت گرگئی جس سے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایف ایس کے مطابق تمام زخمی افراد کو مقامی شہریوں اور پولیس پی سی آر اہلکاروں کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح تقریباً 5.15 بجے مکان گرنے کی اطلاع ملی۔ایک اور واقعہ میں ٹیگور گارڈن کے علاقے میں ایک عمارت گر گئی۔ اتوار کی دیر رات تقریباً 23.30 بجے فائر ڈپارٹمنٹ کو عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے دیکھا کہ پڑوسی پلاٹ پر تہہ خانے کی کھدائی کے دوران تین منزلہ عمارت گر گئی تھی۔ ڈی ایف ایس نے کہا کہ اس واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ان واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دونوں واقعات افسوسناک ہیں۔ دونوں علاقوں کی ضلعی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ ہم ریسکیو ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ میں خدا سے سب کی خیریت کی دعا کرتا ہوں۔

Related Articles