دہلی حکومت نے آلودگی کے خلاف سرمائی ایکشن پلان کے بہتر نفاذ کے لیے گرین وار روم شروع کیا : گوپال رائے

نئی دہلی، اکتوبر ٰ۔دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آلودگی کے خلاف سرمائی ایکشن پلان کے بہتر نفاذ کے لیے آج دہلی سکریٹریٹ میں گرین وار روم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گرین وار روم میں مانیٹرنگ کے لیے 12 رکنی ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے اقدامات کی وجہ سےآلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں PM-10 میں 40 فیصد اور PM-2.5 میں 31 فیصد کی کمی آئی ہے۔ دہلی میں 6 اکتوبر سے دھول مخالف مہم شروع کی جائے گی۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ گرین وار روم میں 12 رکنی ٹیم کی سربراہی ماحولیات سے متعلق انجینئر بی ایم ایس ریڈی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی، گرین وار روم میں آلودگی سے متعلق عوامل کا بہتر تجزیہ کرنے کے لیے، سائنسدان ڈاکٹر۔نندیتا مترا کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم بنیادی آلودگی کی سطح، آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات اور گرین دہلی ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کی صورتحال پر نظر رکھے مسٹر رائے نے کہا کہ دہلی میں آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کئی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ ان کے تعاون کے لیے گرین وار روم قائم کیا گیا ہے۔ پڑوسی ریاستوں میں پرالی جلانے اور کھلے کچرے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق سیٹلائٹ ڈیٹا کا بھی گرین وار روم میں تجزیہ کیا جائے گا۔ اس وار روم کے اراکین گرین دہلی ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کی تعداد متعلقہ 30 محکموں کو بھیجیں گے اور ان کی نگرانی کریں گے مسٹر گوپال رائے نے کہا کہ گرین دہلی ایپ پر اب تک 54,156 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جن میں سے 90% شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ گرین دہلی ایپ پر سب سے زیادہ شکایات MCD کو 32,573 موصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد پی ڈبلیو ڈی کے 9118 اور ڈی ڈی اے کے 3333 آئی ہیں۔ دہلی کے لوگوں سے اپیل ہے کہ گرین دہلی ایپ اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر دہلی میں کہیں بھی تعمیراتی کام چل رہا ہے اور قواعد کی پابندی نہیں ہو رہی ہے، تو گرین دہلی ایپ پر اس کی شکایت کریں۔ اگر آپ اس منصوبے کی آنکھ اور کان بنیں تو ہم مل کر آلودگی کو ختم کر سکتے ہیں۔ وزیر ماحولیات نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 30 ستمبر کو سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا۔ اس ایکشن پلان کے تحت یکم اکتوبر سے دہلی کے اندر گریپس سسٹم لاگو کیا گیا ہے۔ سرمائی ایکشن پلان کے تحت محکموں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ دہلی حکومت کے اقدامات کی وجہ سےآلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2012 سے 2021 تک PM-10 میں 40 فیصد اور PM-2.5 میں 31 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی آلودگی میں دہلی کے ذرائع کا حصہ صرف 31 فیصد ہے۔ جبکہ این سی آر شہر سب سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج سے وار روم سے آلودگی کے خلاف اس مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ دہلی حکومت آلودگی کے خلاف اتنے قدم کیوں اٹھا رہی ہے۔کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو۔ DPCC چارٹ 2012 اور 2021 میں PM 10 کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جب سے ہماری حکومت بنی ہے اور ہم نے آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کو نافذ کرنا شروع کیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پچھلے 10 برسوں میں PM-10 میں 40 فیصد اور PM-2.5 میں 31 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اور ہماری یہ کامیابی دہلی والوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ 2012 سے 2021 تک دہلی کی آبادی میں تقریباً 70 سے 80 لاکھ کے اضافے کے باوجود دہلی میں گرین بیلٹ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں PM-10 میں 40 فیصد اور PM-2.5 میں 31 فیصد کمی ہے۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ 6 تاریخ سے دہلی میں دھول مخالف مہم شروع ہوگی۔ ایسی تعمیراتی سائٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو دھول کی آلودگی سے متعلق قوانین پر عمل نہیں کرتے۔

 

Related Articles