دھنکھڑ کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد

نئی دہلی، دسمبر۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے نئے سال – 2023 کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔نئے سال کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ آج قوم ترقی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے اورترقی، مواقع اور سرمایہ کاری کے ایک نئے عالمی مرکز کے طور پر ابھری ہے۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا، "نئے سال – 2023 کے آغاز پر ہم وطنوں کو میری دلی مبارکباد اورنیک خواہشات۔ خوشی کا یہ لمحہ ہمیں وہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم ہندوستان کی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے، اپنی کوششوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کریں۔انہوں نے کہا، ’’آئیے نئے سال کا استقبال ایک نئے عزم کے ساتھ کریں کہ ہم ہندوستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ آئیے ہم سب اپنی زندگیوں میں امن، صحت، ہم آہنگی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

 

Related Articles