دھنکھڑ نے درگا پوجا کو ’امرت ثقافتی ورثہ ‘ قرار دینے پر خوشی کا اظہارکیا

کولکاتہ، دسمبر۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے اقوام متحدہ کی ثقافتی اکائی یونیسکو کی جانب سے درگا پوجا کو امرت ثقافتی ورثہ قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا،’’یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔‘‘مسٹر دھنکھڑ نے ٹویٹ کیا، "یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے کہ کولکاتہ کی درگا پوجا کو امرت ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزارت ثقافت اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ٹیگ کرتے ہوئے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔محترمہ بنرجی نے اس کامیابی کو بنگال کے لیے فخر کی بات قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا، "دنیا بھر کے بنگالیوں کے لیے، درگا پوجا ایک تہوار سے زیادہ ہے، یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو سب کو متحد کرتا ہے۔ درگا پوجا کو انسانیت کے امرت ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ہم سب خوش ہیں۔اس سے قبل، مغربی بنگال حکومت نے کہا تھا، ’’ہمیں درگا پوجا پر فخر ہے، یہ ہمارے لیے فخر اور تاریخی لمحہ ہے۔ یہ ہم سب کے لیے کبھی نہیں بھولایا جانے والامنگل دیوس (یوم مریخ)ہے۔ حقیقی معنوں میں بنگال اب عالمی بنگال ہے۔ ‘‘حکومت کی جانب سے اس کامیابی پر کہا گیا، ’’دنیا، ملک اور بنگال کے لوگوں کے لیے ہماری نیک خواہشات۔ ہم اس خصوصی تہوار کو یونیسکو میں انسانیت کے امرت ثقافتی ورثے کے طور پر شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘پیرس میں یونیسکو کی انوکھے ثقافتی ورثے کے تحفظ کےلئے ہوئی 16 وی میٹنگ میں 15 دسمبر 2021 کو یہ فیصلہ کیا گیا۔یہ ایشیا کا پہلا تہوار ہے،جسے یونیسکو کی آئی سی ایچ سے تصدیق ملی ہے۔یونیسکو نے کولکاتہ کے متعلقہ اداروں کو امرت ثقافتی ورثے کے تحفظ کےلئے اس پہل میں سبھی کو شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles