دگوجے کا آر ایس ایس اور اے ایم آئی ایم پر حملہ
بھوپال، ستمبر- کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے آج ایک بار راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور اسد الدین اویسی کی پارٹی اے ایم آئی ایم پر حملہ کیا۔مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ تب ساورکر و جناح تھے اب آر ایس ایس اور اے ایم آئی ایم ہے۔ مودی ہے او ر اویسی ہے۔ کیا تقسیم سے ملک کا فائد ہوا، یہ طاقتیں مذہبی جنون پھیلاکر ہندستان کو مضبوط کررہی ہیں یا کمزور کررہی ہیں۔ یہی ہمارے لئے سبق ہے اور سماج کی ان تقسیم کرنے والی طاقتوں سے ہمیں جدوجہد کرہی ہے۔ ہم سب ایک ہیں۔