وڈودرا میں 48 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب ضبط

وڈودرا، فروری ۔ گجرات کے وڈودرا ضلع کے کرجن علاقے میں جمعرات کو 48 لاکھ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر نیشنل ہائی وے-48 پر کرجن کے بھرتھانہ ٹول ناکہ کے قریب بھروچ سے وڈودرا کی طرف آنے والی گاڑیوں کی دیر رات چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 1001 ڈبوں میں 48048 شراب کی بوتلیں، دو موبائل فون اور گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ گاڑی کو قبضے میں لے کرڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضبط شدہ شراب کی مالیت 48,04,800 روپے، موبائل فون 11,000 روپے اور گاڑی کی 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت راجستھان کے ادے پور کے رہنے والے لال چندر ڈانگی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles