دو دن کے بعد پھر بھڑک اٹھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ

نئی دہلی ، اکتوبر۔گزشتہ شب خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کچھ اعتدال دکھنے کے باوجود بدھ کے روز گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔ بدھ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔اس سے قبل اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 106.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ممبئی میں پٹرول 112.11 روپے اور ڈیزل 102.892 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.15 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 109.64 روپے اور ڈیزل 101.50 روپے فی لیٹر ، بنگلور میں پٹرول 109.89 روپے اور ڈیزل 100.75 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل نے بھی رانچی میں سنچری بنائی ہے۔ پٹرول کی قیمت 100.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 103.04 روپے اور ڈیزل 95.56 روپے فی لیٹر ہے۔اس وقت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور زیادہ تر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 20 سے 15 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 4.55 روپے اور ڈیزل 5.15 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ منگل کے روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.75 ڈالر اضافے سے 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔ اسی طرح امریکی خام تیل بھی 0.52 ڈالر بڑھ کر 82.96 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ تاہم بدھ کو سنگاپور میں ابتدائی کاروبار میں خام تیل میں نرمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.40 ڈالرسے گھٹ کر 84.68 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 0.30 ڈالر سے 82.66 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ پچھلے ہفتے میں بھی ان دونوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 106.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Related Articles