دارالحکومت میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا آغاز، دو ہزار سے زائد کیڈٹ شامل
نئی دہلی، جنوری ۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا یوم جمہوریہ کیمپ -2023 دہلی کینٹ میں پورے ملک سے منتخب کردہ دو ہزار سے زیادہ کیڈٹ کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔پیر کو کیمپ کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل این سی سی، لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے کیڈٹس کو کیمپ میں پورے دل سے حصہ لینے اور ہر سرگرمی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ کیمپ میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 710 لڑکیوں سمیت کل 2,155 کیڈٹ شامل ہیں۔ ان میں سے 114 جموں و کشمیر سے اور 120 شمال مشرقی علاقے سے ہیں۔ یہ کیڈٹ کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوں گے۔پیر کو وزارت دفاع کی ایک ریلیز کے مطابق کیمپ کا اختتام 28 جنوری کو کیمپ میں ان کیڈٹس سے وزیر اعظم کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔ نائب صدر جمہوریہ، وزیر دفاع، وزیر مملکت برائے دفاع، دہلی کے وزیر اعلیٰ، دفاعی سربراہ اور تینوں افواج کے سربراہان سمیت کئی معزز شخصیات تقریباً ایک ماہ کی اس مدت کے دوران کیمپ کا دورہ کریں گی۔ریلیز کے مطابق کیمپ کے دوران یہ کیڈٹ ثقافتی مقابلوں، قومی یکجہتی سے متعلق بیداری پروگرام اور ادارہ جاتی تربیت سمیت متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ تربیت کے فلسفے کو نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی امنگوں اور سماج کی توقعات کو شامل کرنے کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت کی نشوونما، قائدانہ خصوصیات اور کیڈٹ کی سافٹ اسکلز کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ انہیں مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔بہار میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 10 کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد گھٹ کر 18 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8,39,075 ہے اور مرنے والوں کی تعداد 12302 ہے۔مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ایکٹو کیسز ہیں اور اس عرصے میں خطے کے اندر اس عالمی وبا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد پہلے ہی بڑھ کر 4,74,615 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4785 پر مستحکم ہے۔راجستھان میں کورونا کے 11 ایکٹیو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی کل تعداد 79 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 13,05,760 افراد اس عالمی وباء سے صحتیاب ہو چکے ہیں، جب کہ اب تک 9653 افراد فوت ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ دہلی، گوا، ہریانہ، منی پور، پڈوچیری اور اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔