خودکش حملہ آور کی گرفتاری پر ہندوستان روسی حکام سے رابطے میں: ٰوزارت خارجہ

نئی دہلی، اگست۔وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ مبینہ خودکش حملہ آور کے بارے میں روسی حکام سے رابطے میں ہیں جو ہندوستان میں ایک سیاسی شخصیت کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ "ہم اس معاملے سے واقف ہیں، ہم اس معاملے میں روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، سیکورٹی کے مضمرات کے پیش نظر ہم مزید تفصیلات شیئر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک مبینہ خودکش بمبار کو حراست میں لے لیا جو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک اہم سیاستدان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ازبک بمبار مشرابکون اعظموف پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرے پر ایک ہندوستانی سیاست دان پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

Related Articles