خراب ہونے والی فصلوں کا معاوضہ اگلے ماہ دیا جائے گا:کھٹر

چندی گڑھ، اپریل۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے پیر کو کہا کہ حال ہی میں ہوئی برسات اورژالہ باری سے خراب ہونے والی فصلوں کا معاوضہ اگلے ماہ تک دیا جائے گا۔مسٹر کھٹر بھوانی ضلع کے گائوں تگڑانا اور دھنانا گائوں میں عوامی کانفرنس پروگرام کے دوران گائوں والوں سے بات کر رہے تھے۔وزیر اعلی نے کہا کہ جہاں کھیتوں میں پانی کاباقاعدہ ٹھہرائو ہے، وہ کسان روایتی کھیتی کاشتکاروں کے متوقع ماہی پروری کے کاروبار کو اپنائیں ۔مسٹر کھٹر کسانوں سے بات کرنے کے لئے زراعت اور کسانوں کے بہبود کے وزیر جے پی دلال کے ساتھ کھیت میں پہنچے۔وزیر اعلی دھنانا کے رہائشی باکسنگ ورلڈ چیمپئن نیتو گھنگھس کو ان کی کامیابی پر مبارک با د دینے ان کے گھر پہنچے۔وزیر اعلی ایئر فورس کے جوان مکیش کی آخری رسومات میں بھی شامل ہوئے ۔

 

Related Articles