خاندانی پارٹیاں جمہوریت پربدنما داغ:امت شاہ

جھانسی,فروری۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو اترپردیش میں اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو کنبہ پروری کو غذا فراہم کرنے والا قرار دیا۔شاہ نے بندیل کھنڈر کے ضلع جھانسی کے مئو رانی پور میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی کو ہدف تنقید بنایا۔شاہ نے کہا’یہ خاندانی پارٹیاں ملک و بیرو ن ملک کے جمہوریت پر داغ ہیں۔ یہ پریوار وادی پارٹیاں اترپردیش اور ملک کا بھلا نہیں کرسکتی ہیں۔شاہ نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس کے لاقانونیت میں سخت آبی بحران کا سامنا کررہے بندیل کھنڈو 05سال میں مودی اور یوگی حکومت کی جوڑی نے آبی بحران سے نکال کر یہاں کی غریب عوام کی زندگی میں بنیادی تبدیلی لانے کا کام کیا ہے۔انہوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر مافیاراج کو قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اکھلیش نے 05سال میں غنڈوں اور مافیاؤں سے غریبوں کی زمین پر قبضہ کروائے۔ بعد میں یوگی حکوم تنے 2000کروڑ روپئے کی زمین پر بلڈوزر چلا کر خالی کرا لیا۔ انہوں نے ایس پی اور بی جے پی حکومت میں فرق کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش نے اپنے کنبے کے 45لوگوں کو الگ الگ عہدوں پرتعینات کیا جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مفاد عامہ کی 45اسکیمات کو گھر گھر تک پہنچایا ہے۔شاہ نے کہا’ایک سماج وادی عطر والے کے قبضے سے نوٹوں کے گڈی کے ڈھیر ملے ہیں۔ اکھلیش جی کہنے لگے کہ وزیر اعظم مودی نے چھاپہ ماری کیوں کرائی۔اکھلیش جی اگر ٹیکس نہیں بھرا تو چھاپے ماری تو ہوگی ہی۔ آپ کا اس عطر والے سے آخر رشتہ کیا ہے؟شاہ آج مئو رانی پور کے علاوہ ضلع میں بروا ساگر اور جھانسی شہر میں بھی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

 

Related Articles