حکومت پتھر کی دستکاری کے فن کو پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی: شیوراج
بھوپال، اپریل۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ حکومت جبل پور کے پتھر کے دستکاری (اسٹون آرٹ) کے فن کو پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ، عمدہ باریک نقاشی اور منفرد کاریگری کے ساتھ جبل پور کے بھیڑاگھاٹ کی پتھر کی دستکاری دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پتھر کی دست کاری کی جی آئی ٹیگنگ خوشی کی بات ہے۔ حکومت اس فن کو ملک اور دنیا میں پھیلانے، ریاست کے فنکاروں کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔