حکومت مہنگائی پر کنٹرول کے اقدام کرے:مایاوتی
لکھنؤ:اکتوبر۔ بہوجن سماج پارٹی(ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پٹرول۔ڈیزل اوردیگر اشیاء خوردنی کی بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزاور ریاستی حکومتوں سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ضمن میں موثر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ملک میں ایک طرف آئے دن پٹرول،ڈیزل و رسوئی گیس وغیرہ کی بڑھتی قیمتوں نے اور وہیں دوسری طرف روز مرہ کی اشیاء کی بڑھتی قیموں سے عام الناس کی زندگی کو پوری طرح سے اجیرن کردیا ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی و سبھی ریاستی حکومتیں عوام کی راحت کے لئے فورا سخت و موثر اقدام کریں۔