حکومت مفت راشن تقسیم اسکیم بند نہ کرے:مایاوتی
لکھنؤ:ستمبر۔ اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے مریزی حکومت کو مہنگائی کا حوالہ دے کر کورونا بحران میں شروع کی گئی’پردھان منتر غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت غریبوں کو ملنے والے مفت راشن کو بند نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مایاوتی نے اتوار کوکہا کہ اگر مفت راشن کی تقسیم کو بند کیا گیا تو یہ غریبوں کے تئیں ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا’ ملک کی بڑی آبادی زبردست مہنگائی، غریبی، بے روزگاری وغیرہ کے مسائل سے آج بھی تقریبا ویسی ہی دکھ و پریشان ہے جیسے کورونا بحران سے ہی جھیلنے کو مجبور ہے۔ لہذا پی ایم کلیان ان یوجنا کے تحت ملنے والا مفت راشن بند کر کے ان کے منھ کا نوالہ چھیننا غیر مناسب و مبنی بر انصاف نہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں نے اس اسکیم کو تین مہینے کے لئے بڑھا کر اس کی میعاد ستمبر تک کردیا تھا۔ تمام ریاستی حکومتیں اس اسکیم کو مزید آگے بڑھانے کا مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔مایاوتی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’ یہی اہم وجہ ہے کہ مختلف ریاستوں کی حکومتیں اس ان اسکیم کو ستمبر مہینے کے بعد آگے اور بھی وقت تک جاری رکھنے کا دباؤ مرکزی حکومت پر بنارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ویسے بھی مرکزی حکومت کو، وسیع پیمانے پر مفاد عامہ کے پیش نظر، اس پر مکمل و ہمدردانہ دھیان ضرور دینا چاہے۔