حکومت تلنگانہ نے نئی ایمبولنس گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کیا
حیدرآباد,اپریل۔حکومت تلنگانہ نے تین لاکھ کلومیٹر سے زائد چلنے والی ایمبولنس گاڑیوں کو نئی ایمبولنس گاڑیوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس خصوص میں آج جیوتی راو پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر سنگاریڈی ضلع میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت ہریش راو نے کہا کہ حکومت 200نئی ایمبولنس گاڑیوں کی خریداری کرے گی۔ضلع کیے مُنی پلی منڈل کی منڈل پرجاپریشد رکن شیلجہ نے اس سلسلہ میں وزیرموصوف سے خواہش کی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں جائزہ اجلاس منعقد کیاگیا ہے۔محکمہ صحت نے پہلے ہی 200نئی ایمبولنس گاڑیوں کی خریداری کاآرڈردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اندرون 45دن یہ گاڑیاں دستیاب کروائی جائیں گی۔