حکومت بنا رہی قانون کے راج کا مذاق:مایاوتی

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں جرائم کنٹرول کے نام پر بدھ کو یوگی حکومت پر عدالتی نظام کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔مایاوتی نے ٹوئٹ میں کہا’ یوپی میں بھی نظم و نسق و جرائم کنٹرول وغیرہ کے نام پر جس طرح سے حکوموت و پولیس عدلیہ کو نظر انداز کرکے کام کررہی ہے وہ انتقامی ہی نہیں بلکہ قانون کے راج کا مذاق ہے۔ قانون کے راج کے لئے من مانی نہیں بلکہ قانونی عمل کے تحت سزا یقینی ہونی چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت ملزمین کے من میں قانون کے تئیں خوف پیدا کرنے کے لئے بلڈوزر سےاملاک کو منہدم کرنے کی مہم چلارہی ہے۔ اس کا اثر پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی اب دکھائی دینے لگا ہے۔اور وہاں کی شیوراج حکومت نے بھی نقض امن و سماج ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے نام پر متعدد افراد کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا ہے۔مایاوتی نے اس طرح کے واقعات کا سیاق لیتے ہوئے بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں پر انتقام کے جذبے سے کاروائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا’ پہلے راجستھان اور پھر اس کے بعد خاص کر مدھیہ پردیش و گجرات وغیرہ ریاستوں میں جس طرح سے امن و سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں۔اور جس کے بعد حکومت کے ذریعہ سردست بدلے کی کاروائی کی گئی ہے وہ صحیح قدم نہیں ہے۔ کیا اسی طرح کے مثالوں سے ‘نیا ہندوستان’بنے گا۔

Related Articles