حکومت آلودگی پر قابو پانے کے لئے 114 ٹینکر سے پانی کا چھڑکاؤکرارہی ہے:گوپال رائے

نئی دہلی نومبر۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی میں کئی مقامات پر بڑے اسماگ گن لگائے گئے ہیں اور 114 ٹینکر لگاکر پورے دہلی میں سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیاجارہا ہے۔مسٹر رائے نے دھول کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کے لیے آج یہاں سکریٹریٹ کے باہر ٹینکروں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دیوالی کے دن پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کے واقعات میں اضافہ ہوا اور کچھ لوگوں کے ذریعہ پٹاخے جلائے گئے، جس کی وجہ سے دہلی میں آلودگی کی سطح بڑھ گئی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے دہلی حکومت ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کرارہی ہے۔ ہمسایہ ریاستوں میں پرالی جلانے کی کل تقریباً 3500 اور آج قریب 4 ہزار واقعات سامنے آئے ہیں۔ آلودگی پرقابو پانے کے لئے دہلی میں کئی مقامات پر بڑے اسماگ گن لگائے گئے ہیں اور114 ٹینکر لگاکر پورے دہلی میں سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 92 تعمیراتی سائٹس کوسیل کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک ماہ قبل دہلی کے اندر فضائی آلودگی کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے کے لئے ونٹرایکشن پلان لانچ کئے تھے، اسی وقت سے دہلی حکومت دہلی کے لوگوں کے ساتھ مل کر دہلی کے اندر کی آلودگی کوکنٹرول کرنے پرکام کررہی ہے۔ چاہے وہ دھول سے ہونے والی آلودگی ہو، گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی ہو، بائیوموس سے ہونے والی والی آلودگی ہویاپھر پرالی کوگلانے کئے لئے بائیو ڈی-کنپوزر کے محلول کے چھڑکاو کا کام ہو، پوری دہلی کے اندرمہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے دن پنجاب اورہریانہ میں پرالی جلانے کے واقعات میں جس طرح اضافہ ہوا اور دہلی میں کچھ لوگوں کے ذریعہ پٹاخے جلائے گئے، اس سے دہلی کے اندرآلودگی کی سطح بڑھ گئی ہے۔

Related Articles