حکومت آسام نے تمام آف لائن کلاسز پر پابندی لگائی
گوہاٹی، جنوری ۔ آسام حکومت نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپی) کے تحت آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں تمام آف لائن کلاسوں پر پابندی لگا دی ہے۔یہ فیصلہ ریاست میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔گوہاٹی شہر کے علاوہ ریاست بھر میں 30 جنوری تک پانچویں جماعت تک کے اسکولوں کوبند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گوہاٹی کے اسکولوں کو آٹھویں جماعت تک کے طلباء کے لیے بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔ایس او پی کے مطابق، ہر ضلع میں آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں آف لائن کلاسز بند رہیں گی اور اگلے احکامات تک ایسے تمام تعلیمی اداروں میں ورچوئل موڈ میں کلاسز چلائی جائیں گی۔ صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔دریں اثنا، پیر کو 5,902 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 56519 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی شرح 10.44فیصد ہے۔ کل نئے کیسوں میں سے 1044 صرف گوہاٹی سے ہی درج کیے گئے ہیں۔ پیر کو اس وبا کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔