حزب اختلاف کے لیڈر سی ڈی عام کر دیں:نروتم
بھوپال،جنوری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹر گوند سنگھ کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوسی ڈی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، انھیں عام کر دیں۔ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات کرنے کے دوران سوال کیا کہ حزب اختلاف کے لیڈر وہ سی ڈی اپنے پاس کیوں رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی صدر وشنودت شرما بھی ان سے اس بارے میں کہہ چکے ہیں ۔ ایسے میں ڈاکٹر سنگھ کو وہ سی ڈی اپنے پاس نہ رکھتے ہوئے عام کر دینا چاہئے۔ڈاکٹر سنگھ نے اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ ان کے پاس کئی بی جے پی لیڈروں کی قابل اعتراض سی ڈی رکھی ہوئی ہیں۔ اس پر بی جے پی کے ریاستی صدر مسٹر شرما نے انہیں کل چیلینج کیا تھا کہ وہ سماج کے ایسے لوگوں کو سب کے سامنے لے آئیں۔ مسٹر شرما نے ڈاکٹر سنگھ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ آئینی عہدے پر بیٹھے ذمے دار شخص ہیں، اگر ان کے پاس اس طرح کاکچھ ہے، تو عوام کے سامنے لےکر آئیں، نہیں تو عوام سے معافی مانگیں۔