جیک واڑی ڈیم سے سیلابی پانی چھوڑا گیا

اورنگ آباد، اگست۔مہاراشٹر کے ناسک، احمد نگر اضلاع میں بالائی ڈیموں سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ بدھ کو ریاست کے سب سے بڑے ڈیموں میں سے ایک جیک واڑی ڈیم سے سیلاب کا پانی چھوڑا گیا۔محکمہ آبی وسائل نے کہا کہ جیک واڑی ڈیم میں 2058.688 ملین کیوبک میٹر (ایم سی ایم) پانی روکا گیا ہے، جو اس کی کل صلاحیت کا 95 فیصد ہے۔ یہ ڈیم مراٹھواڑہ خطہ کے لوگوں کے لئے حیات بخش ہے۔ جیک واڑی کو ایشیا کے سب سے بڑے مٹی کے ڈیموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً 41.30 میٹر ہے اور یہ 9.998 کلومیٹر (تقریباً 10 کلومیٹر) لمبا ہے جس کی کل ذخیرہ کرنے کی گنجائش 2,909 ایم سی ایم (ملین کیوبک میٹر) ہے۔

 

Related Articles