جو یوپی کبھی ’’ دنگوں، دبنگوں کی آماجگاہ بنی ہوئی تھی، آج وہ ’’ بہترین حکمرانی کی مثال بن گئی‘‘:نقوی
پریاگ راج،نومبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ’’ ایم ۔ وائی فیکٹر ‘‘ نے ریاست اترپردیش کو کرائم فری، کرفیو فری اور کمیشن فری ‘‘ انتظامیہ کی سوغات دی ہے۔ پریاگ راج کے شرنگ ویر پور دھام میں 33 ویں ’’رامائن میلہ‘‘ کے افتتاح کے موقع پر مسٹر نقوی نے کہا کہ جو یوپی کبھی ’’ دنگوں، دبنگوں کی آماجگاہ بنی ہوئی تھی، آج وہ ’’ بہترین حکمرانی کی مثال بن گئی‘‘ہے۔ یہ ’’ ایم ۔ وائی ‘‘ (یوگی۔ مودی) فیکٹر کا ہی کرشمہ ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ’’ بگتیوں کے بھوکال‘‘ اور ’’ باہو بلیوں کے بھرشٹارچار‘‘ پر قانون کے شکنجے نے عام لوگوں اور سماج کے تحفظ ، عزت اور وقار کو یقینی بنایا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی۔ یوگی نے نام نہاد سیکولرازم اور خوشامدپسندی کے سیاسی چھل کو جامع خودمختاری کی طاقت سے منہدم کیا ہے، جس کا نتیجہ ہے کہ آج ’’ ایم۔ وائی فیکٹر ‘‘ کا مطلب جامع ترقی ، واضح خود مختاری‘‘ ہے۔ جبکہ کبھی یہی ’’ایم َ وائی فیکٹر ‘‘ فسادیوں کا محافظ اور بے ایمانوں کا ساتھی ہوا کرتا تھا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ’’ کپٹ اور کرپشن کی وراثت ‘‘ اور ’’ دنگوں اور دبنگوں کی سیاست ‘‘ پر گہری چوٹ نے کئی سیاسی سورماوں کی نیت میں چھپی کھوٹ کواجاگر کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی۔ یوگی کے بہترین دور حکومت نے ’’کرپشن کے کنبے‘‘ اور ’’بے ایمانی کے باہوبلیوں ‘‘ کو حاشیے پر ڈال دیا ہے۔ اسی لئے ایسے ’’سازشی سنڈیکیٹ‘‘ کے ’’پولیٹیکل پروموٹرس اور پروٹیکٹرس پریشان ہیں ۔مسٹرمختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ چاپلوسی، کنبہ پروری، مذہب، ذات پات اور علاقائیت کے سیاسی اسپیڈ بریکر کو منہدم کرکے ’’ رام راج‘‘ اور اچھی حکمرانی کے حقیقی عزم کو پورا کر رہے ہیں۔ ‘‘ رام راج کا راستہ ہی واضح ترقی اور سماج کے ہر طبقے کی آنکھوں میں خوشی اور زندگی میں خوشحالی کی ضمانت ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ شرنگویرپور دھام کی ترقی اور اس کی قومی اہمیت کے اعترف کے ساتھ اپنے ساتھیوں کے ساتھ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اس سے وابستہ رہے ہیں ۔ آج نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی پہچان بن گئی ہے۔ یہ جگہ ’’ رام راج‘‘ کے عزم کا بامعنی سبق ہے، جہاں سے بھگوان شری رام نے ہم آہنگی کا پیغام دیا تھا۔ پانچ دنوں تک جاری رہنے والے ’’ راشٹریہ رامائن میلہ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں جگت گرو رنگ رامانجا اچاریہ شری دھراچاریہ مہاراج ، سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، اترپردیش کے نائب وزیراعلی برجیش پاٹھک ، ریاست وزیر برائے ماہی پروری ڈاکٹر سنجے نشاد پھولپور سے ممبر پارلیمنٹ محترمہ کیسری دیوی پٹیل سمیت کئی اہم شخصیات شامل تھیں۔