جواہر لال نہرو بندرگاہ پر سمندری پانی کے معیار کی نگرانی کا مرکز قائم

نئی دہلی، نومبر۔ ممبئی میں جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) میں مسلسل سمندری پانی کی کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن (سی ایم ڈبلیو کیو ایم ایس) شروع کر دیا گیا ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری ایک ریلیز کے مطابق، یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی آئی ٹی مدراس کے سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے قائم یہ الیکٹرک ڈرائیون انوائرمنٹ مانیٹرنگ وہیکل (ای وی) اور سنٹر کا آغاز بدھ کو کیا گیا۔ مونٹرنگ اسٹیشن اور وہیکل کا افتتاح جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین سنجے سیٹھی نے کیا۔ اس موقع پر جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئر مین جناب امیش شرد واگھ کے ساتھ ساتھ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے سبھی ایچ او ڈیز بھی موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر سنجے سیٹھی نے کہا کہ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی تجارت کے تئیں قدرپیدا کرنے اور پائیداری میں لیڈر شپ حاصل کرنے کے لئے عہد بستہ ہے جس کی عکاسی اقتصادی سماجی اور ماحولیاتی پیرا میٹر میں کی گئی ہے۔ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی ہمیشہ ایک ماحولیاتی ذمہ دار بندرگاہ ہونے کی وجہ سے ترقی کرتا ہے۔ مسلسل میرین واٹر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن اور ای وہیکلز کا اجراء پائیدار ترقی کے عزم کی جانب ایک اور قدم ہے۔بندر گاہ کے علاقے کے اندر ماحولیاتی معیار کو منضبط کرتے ہوئے بندرگاہ علاقے میں سمندر کے پانی اور ہوا کے معیار کے بندو بست میں کنٹونوس واٹر کوالٹی سسٹم اور الیکٹرک مونٹرنگ وہیکل مددگار ثابت ہوگی۔ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) گاڑیوں سے نکلنے مضر گیس کو کم کرسکے گی۔ اس کے علاوہ واٹر کوالٹی اسٹیشنوں کے اعداد و شمار کے ذریعہ بندرگاہ اسٹیٹ کے اطراف ماحولیاتی معیار کے مطابق چینکنگ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ان میں درج حرارت ، پی ایچ ،تحریر شدہ آکسیجن ،نمونیا ،کنڈکٹوٹی ،نائٹ ریٹ ،سیلینٹی ،ٹربینٹی شامل ہےاور بحری ماحولیات میں ہائی جینک اسٹینڈرڈ س برقرار رکھنے کے لئے بحری سمندر کی کوالٹی میں ایک ڈاٹا بیس کے سمندر ی پانی کی ٹی جی ایس لازمی ہے ۔جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) نے مختلف ماحولیاتی اپ گریڈیشن اور گرین پورٹ اقدامات کئے ہیں جن میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کنٹنوس محیطی ہوا کی کوالٹی کی نگرانی کا اسٹیشن (سی اے اے کیو ایم ایس)، جامع ٹھوس کچرے کے بندو بست کی سہولت ، بندرگاہی علاقے اور ٹاؤن شپ میں تبدیل کئے گئے ایل ای ڈی کے لیمپس ، ای آر ٹی جی سی ایس، ساحل پر بجلی کی فراہمی،جے این پی اے میں شیوا ٹیمپل اور شیو فٹ ہل کےنزدیک آبی ذخیرے کو پھر سے متحرک کرنا ، سنٹرلائزڈ پارکنگ پلازہ میں ٹریفک کی آسانی کے لیے پہل، پورٹ گرین کور بشمول مینگرووز مینجمنٹ، آئل اسپل ریسپانس وغیرہ شامل ہیں۔ جواہر لال نہرو پورٹ نے تقریباً 4.10 میگاواٹ پاور کے سولر پینل بھی نصب کیے ہیں۔ جو38 فیصد تک بجلی کی ضرورت قابل تجدید توانائی سے پیدا ہوتی ہے ، اور توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے پورٹ ایریا میں ایل ای ڈی لائٹس کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

Related Articles