جنوبی سعودی عرب کے علاقے بلجراشی میں سردی اور برف کا راج

بلجرشی ۔ الباحہ،جنوری۔سعودی عرب کے جنوبی علاقے بلجرشی اور الباحہ میں ہونے والی ڑالہ باری، برف باری اور بارش نے موسم مزید ٹھنڈہ کردیا۔ برف باری اور ڑالہ باری سے بلجرشی کی گلیاں اور سڑکیں سفید رنگ میں رنگ گئیں۔ بلجرشی میں ہونے والی یہ برف باری بارہ سال کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی برف باری اور تاریخی رات ہے۔بلجراشی گورنری میں میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر احمد الغامدی نے رات کے وقت پڑنے والی برف کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں بلجرشی کو سفید چادر اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب کہ رات کے وقت درجہ حرارت منفی ہونے سے موسم میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔الباحہ آبشاردوسری طرف الباحہ شہر پر ہونے والی اچھی بارشوں کے نتیجے میں چمکتی ہوئی آبشاروں نے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ موسم کی خنکی اور آبشاروں کی بہتے نظاروں نے لوگوں کواپنے گھروں سے نکلنے اور سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔اگلی صبح موسم کے صاف ہوتے اور سورج کی شعاعوں کے نکلتے ہی ڈھلوانوں پر پڑی برف موتیوں کی طرح چمک اٹھی۔ الباحہ کے کھیت کھلیان، باغات اور سڑکیں چمک گئیں اور ان کے اطراف ہرے بھرے نظارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے جمعہ کے روز موسم کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے سے موسلادھار بارش ہوگی، طوفانی ہوائیں چلیں گی اور ڑالہ باری ہوگی۔ عسیر کے علاقوں کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ الباحہ، مکہ مکرمہ، ریاض کے علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

Related Articles