جمہوری اداروں پر لوگوں کا اعتماد مضبوط کریں: برلا

ایٹا نگر، مئی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے فیصلہ سازی کے عمل میں لوگوں کی شرکت بڑھانے اور جمہوری اداروں کو زیادہ حساس بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ایسا کرنے سے جمہوری اداروں پر لوگوں کا اعتماد مضبوط ہوگا۔ یہاں اروناچل پردیش اسمبلی کے دورجی کھانڈو آڈیٹوریم میںدولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے ہندستانی علاقائی خطے کی تیسری میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آج ہماری جمہوریت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ کس طرح سے پوری صلاحیت کے ساتھ سماجی، سیاسی، معاشی اور قانونی ماحول تیار کیا جائے کہ معاشرے کا ہر حصہ حکمرانی کے عمل میں حصہ لے سکے۔لوگ پارلیمنٹ، اسمبلی اور پنچایتوں کا حصہ بنیں۔ ہماری توجہ بنیادی طور پر فیصلہ سازی کے عمل میں لوگوں کی شرکت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان اداروں کو عوام کے مسائل کے حوالے سے زیادہ حساس بنانے پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ عوام کا جمہوری اداروں پر اعتماد مضبوط ہو سکے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اس علاقے کے مختلف سیاسی اور جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے اس کی ترقی کا سفر بھی بہت مشکل تھا۔ اتنی ترقی کے باوجود انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، سیکورٹی، کنیکٹیویٹی اور بہت سی دوسری وجوہات کے حوالے سے ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہمیں ان تمام شعبوں کی بھی خاطر خواہ ترقی کرنی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس خطہ کی ترقی پر مرکز کی طرف سے دی جانے والی بنیادی توجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اس علاقے میں ترقیاتی اسکیموں میں لوگوں کی شرکت اور تعاون کو کس طرح بڑھایا جائے۔جمہوری اداروں پر لوگوں کا اعتماد مضبوط کریں: برلا
ایٹا نگر، مئی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے فیصلہ سازی کے عمل میں لوگوں کی شرکت بڑھانے اور جمہوری اداروں کو زیادہ حساس بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ایسا کرنے سے جمہوری اداروں پر لوگوں کا اعتماد مضبوط ہوگا۔ یہاں اروناچل پردیش اسمبلی کے دورجی کھانڈو آڈیٹوریم میںدولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے ہندستانی علاقائی خطے کی تیسری میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آج ہماری جمہوریت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ کس طرح سے پوری صلاحیت کے ساتھ سماجی، سیاسی، معاشی اور قانونی ماحول تیار کیا جائے کہ معاشرے کا ہر حصہ حکمرانی کے عمل میں حصہ لے سکے۔لوگ پارلیمنٹ، اسمبلی اور پنچایتوں کا حصہ بنیں۔ ہماری توجہ بنیادی طور پر فیصلہ سازی کے عمل میں لوگوں کی شرکت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان اداروں کو عوام کے مسائل کے حوالے سے زیادہ حساس بنانے پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ عوام کا جمہوری اداروں پر اعتماد مضبوط ہو سکے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اس علاقے کے مختلف سیاسی اور جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے اس کی ترقی کا سفر بھی بہت مشکل تھا۔ اتنی ترقی کے باوجود انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، سیکورٹی، کنیکٹیویٹی اور بہت سی دوسری وجوہات کے حوالے سے ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہمیں ان تمام شعبوں کی بھی خاطر خواہ ترقی کرنی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس خطہ کی ترقی پر مرکز کی طرف سے دی جانے والی بنیادی توجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اس علاقے میں ترقیاتی اسکیموں میں لوگوں کی شرکت اور تعاون کو کس طرح بڑھایا جائے۔

Related Articles