جموں وکشمیر میں آنے والے 6 سے 8 ماہ کے اندرا ندر چناو ہونگے : رویندر رینا

سری نگر،مارچ۔اُتر پردیش میں ملی تاریخی جیت پر جموں وکشمیر میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا اور پٹاخے چھوڑے ۔بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر نے اس موقع پر کہاکہ یوٹی میں آنے والے 6 سے 8 ماہ کے اندرا ندر انتخابات ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ اس بار جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا سرکار بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں نے اُتر پردیش میں ملی تاریخی جیت پرسری نگر اور جموں میں جشن منایا اور پٹاخے سر کئے ۔بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اُتر پردیش میں ملی جیت کانگریس سمیت سبھی پارٹیوں کے لئے چشم کشاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یو پی میں پانچ برسوں کے دوران بھاجپا نے جو کام کیا اُس کا ثمرہ یہ نکلا کہ وہاں کے لوگوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کو ایک دفعہ پھراقتدار پر بٹھایا۔جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ آنے والے 6 سے 8 ماہ کے اندر اندر جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ حد بندی عمل مکمل ہونے کے فوری بعد جموں وکشمیر میں چناو کرائے جائیں گے۔بھاجپا صدر کے مطابق جموں وکشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی واحد بڑی پارٹی کے طورپر اُبھر کر سامنے آئے گی اور اپنے بل پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اس بار کا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا۔

Related Articles