جموں میں غلام نبی آزاد کے بینر جے ایم سی نے ضبط کئے

جموں، ستمبر۔جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں میونسپل کارپوریشن نے شاہراؤں پر نصب غلام نبی آزاد کے بینر ہٹاکر ضبط کئے۔بتادیں کہ کانگریس سے علیحدگی کے بعد پہلی دفعہ غلام نبی آزاد اتوار کے روز جموں وارد ہو رہے ہیں جہاں پر وہ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے جارہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جموں کے ستواری اور دوسرے علاقوں میں غلام نبی آزاد کی تیاری کے حوالے سے جو بینر لگائے گئے تھے اُنہیں جموں میونسپل کارپوریشن نے اپنی تحویل میں لئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ غلام نبی آزاد کے حامیوں نے جموں شہر کے مختلف علاقوں میں غلام نبی آزاد کے بینرز نصب کئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن جموں نے بغیر اجازت بینر نصب کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اُنہیں ضبط کیا جس پر آزاد گروپ کے حامیوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles