تیج پرتاپ نے شروع کی جن شکتی یاترا

پٹنہ ,مئی۔راشڑیہ جنتادل رکن اسمبلی اور بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے احتجاج میں آج ’جن شکتی یاترا شروع کی ہے ۔ آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پڑتاپ نے پٹنہ ضلع کے بہٹا سے اپنی جن شکتی یاترا کی شروعات کی اور محروم طبقات کی تکلیفوں کے تئیں اپنی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک دلت کے گھر میںکھانا کھایا۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ مہنگائی خطرناک طریقے سے بڑھ رہی ہے جس سے عام آدمی خاص کر غریبوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں لوگوں کو روزگار نہ ملنے سے ان کی حالت انتہائی قابل رحم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوکری نہیں مل پانے سے نوجوان مایوس ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایاکہ حکومت کسانوں کو بھی مدد نہیں دے رہی ہے ۔ مسٹر یادو اپنے ” جن شکتی یاترا کے دوران “ ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کریںگے ۔ اس دوران وہ کسان ، غریب اور مزدوروں سے بات چیت کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی یاترا کا مقصد غریبوں ، کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو جاننا اور انہیں تعاون فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامیوں کو اجاگرکرنا ہے ۔

Related Articles