تمل ناڈو: گیس سلنڈر پھٹا، 12 جھلسے، تین کی موت

چنئی، ستمبر۔تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے دیوریانبکم میں سلنڈر کے گودام میں دھماکے سے 12 افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق حادثہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب ٹرک سے سلنڈر اتارے جا رہے تھے۔ زخمیوں کو چینگل پٹو کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے کل رات دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی جب کہ ایک دیگر نے آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔متوفیوں کی شناخت امودھ کمار اور سندھیا کے طور پر کی گئی ہے جن کی کل رات موت ہوگئی جبکہ گودام کے منیجر جیونندم نے آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق ٹرک سے سلنڈر اتارتے وقت سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا اور کئی سلنڈر پھٹنے سے وہاں موجود 12 افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔تمل ناڈو کے وزیر ٹی ایم انبارسن نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور واقعہ کی تحقیقات کا یقین دلایا۔ کانچی پورم رینج کے ڈی آئی جی ایم ستیہ پریہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

Related Articles