تمل ناڈو کے حقوق کے لیے دہلی کا دورہ، ذاتی وجوہات کی بنا پر نہیں: اسٹالن

چنئی، اپریل ۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اتوار کو اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے حقوق کو محفوظ بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے دہلی گئے تھے۔مسٹر سٹالن نے کہا کہ وہ صرف ریاست کے واجبات حاصل کرنے کے لیے دہلی گئے تھے نہ کہ کسی ذاتی وجہ سے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ میں وہاں (دہلی) اپنے آپ کو کچھ مسائل سے بچانے کے لیے گیا تھا۔ ایک بات بالکل واضح کر دوںکہ میں وہاں گیا اور کوئی احسان مانگنے کے لیے کسی کے قدموں پر نہیں گرا۔ میں دہلی گیا، وزیر اعظم سے ملا اور اپنی ریاست کے مسائل کو اٹھایا، متعلقہ وزراء سے ملا اور میمورنڈم پیش کیا اور اپنی ریاست کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔انہوں نے اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے کے ریمارکس کے جواب میں کہا، ’’کچھ لوگ جو اسے ہضم نہیں کر پا رہے ہیں وہ اس طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔

Related Articles