تلنگانہ کے ضلع منچریال میں مکان میں آگ لگ گئی۔6افراد زندہ جھلس کر ہلاک

حیدرآباد، دسمبر۔ مکان کو آگ لگنے کے واقعہ میں 6افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے راماکرشناپورم پولیس اسٹیشن کے گُڈی پلی دیہات میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ کل شب ایم شیوئیا نامی شخص کے مکان میں یہ آگ لگی جس کی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس پر چوکس فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایاتاہم تب تک مکان میں موجود 6افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت 50سالہ ایم شیوئیا، اس کی بیوی راجیہ لکشمی، راجیہ لکشمی کی بھانجی35سالہ مونیکا، 2سالہ ہیمابندو، 4سالہ سوئیٹی اور50سالہ شانتیا(سنگارینی ورکر) کے طورپر کی گئی ہے۔اس واقعہ میں جھلس کر ہلاک ہونے والے یہ افراد شیوئیا کے رشتہ دار ہیں جواس خاندان سے ملنے کیلئے آئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ راجیہ لکشمی کے یہ رشتہ دار دو دن پہلے آئے تھے۔پولیس نے کہاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔پولیس نے کہاکہ اس مکان کو کسی کی جانب سے آگ لگانے کے زاویہ سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔پولیس نے جلے ہوئے مکان سے شواہد جمع کئے۔

 

Related Articles