تری پورہ کے وزیراعلیٰ بلپ دیو نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا

کلکتہ،اپریل ۔ اسمبلی انتخابات سے عین ایک سال قبل تری پورہ کے وزیر اعلیٰ بلپ دیو نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کی تنظیم کےلئے کام کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ بپلب نے ہفتہ کو گورنر کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں صرف ایک سطر لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے وزیرا علیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم، بپلب نے بعد میں واضح کیا کہ انہوں نے بی جے پی کی پارٹی کی قیادت کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات سے 10مہینے قبل اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔اور اب پارٹی کی تنظیم کےلئے کام کریںگے۔ بپلب نے کہاکہ ’’میں بی جے پی کا ایک ڈسپلن آفیسر ہوں۔ امید ہے کہ مجھے جو مقام دیا گیا ہے میں نے تریپورہ کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ اب پارٹی تنظیم میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ اگر تنظیم ہوگی تو حکومت ہوگی۔ اگر مجھ جیسا پارٹی ورکر زیادہ عرصہ کام کرے گا تو حکومت طویل عرصے تک رہے گی۔ ساتھ ہی بپلب نے کہا، ’’ہر کسی کے پاس کام کا وقت مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق بپلب امیت شاہ سے ملاقات کے لیے کل (پیر 15 مئی) دہلی جائیں گے۔ اس سے پہلے بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی آج شام 5 بجے نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے میٹنگ کر رہی ہے۔ ایک حلقہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ایک سے زیادہ نام زیر بحث آ سکتے ہیں۔ تریپورہ میں بی جے پی حکومت کے کام کاج سے اعلیٰ قیادت خوش نہیں تھی۔ پارٹی کے اندر سےناراضگی کی آواز بلند ہورہی تھی ۔اس کی وجہ سے قیادت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گا ہے۔ تاہم بی جے پی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تریپورہ بی جے پی کے ترجمان سبرت چکرورتی نے کہا، ’’ہم نے معاملہ سنا ہے۔ ہمارے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ کس طرح جواب دیا جائے۔ میں بی جے پی صدر سے بات کروں گا اور آپ کو بتاؤں گا۔

Related Articles