تریپورہ کے وزیر اعلی نے کابینہ کی پہلی میٹنگ کی

اگرتلہ، مارچ ۔تریپورہ کے وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو اپنی نو تشکیل شدہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پانی ساگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ونے بھوشن داس (64) کو قانون سازوں کو حلف دلانے اور اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرنے کے لیے اسپیکر پرو ٹیم کا انتخاب کیا اور اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے کہاکہ ’’کابینہ کے ارکان کی پہلی میٹنگ میں پروٹیم اسپیکر کے انتخاب کے علاوہ آئندہ اجلاس کے لیے قانون سازی کے امور اور تین ماہ کے لیے ووٹ آن اکاؤنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘وزیر اعلیٰ نے وزراء میں کام کی تقسیم میں تاخیر کی کوئی وجہ بتائے بغیر کہا کہ کابینہ کے ارکان کے قلمدان ایک دو روز میں الاٹ کر دیے جائیں گے۔انتخابی نتائج کے بعد ریاست میں ہونے والے تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ساہا نے کہاکہ “ریاست میں کچھ غیر متوقع واقعات ہو رہے ہیں اور حکومت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مجرموں کے خلاف بغیر کسی تعصب کے سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست پرامن ماحول میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ترقی کی راہ پر آگے بڑھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چند دہائیوں کے بعد تریپورہ میں 16 فروری کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوئے۔ اس سے پہلے تریپورہ میں پولنگ اور گنتی میں دھاندلی، بوتھ پر قبضہ کرنے اور پولنگ کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کی روایت شروع ہوئی تھی لیکن اس بار یہ روایت ٹوٹ گئی اور آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات ایک سنگ میل ثابت ہوئے ہیں۔

Related Articles