ترکیہ کا شامی اپوزیشن سے رابطہ، شامی اپوزیشن رہنماوں کی انقرہ میں میزبانی

انقرہ،جنوری ۔ ترکیہ نے شام میں حالیہ حملوں کے بعد ایک تیزی سے آنے والی تبدیلی کے طور پر صدر بشارالاسد کے بعد شام کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے روابط کا آغزا کر دیا ہے۔ شام کے سرحدی علاقوں میں ترکیہ کے حالیہ حملوں کے بعد یہ پیش رفت غیر معمولی ہے۔یہ بھی اہم بات ہے کہ ماسکو میں ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع کی حالیہ ملاقات کے بعد صرف ایک ہفتے کے اندر اندر ان روابط کا اظہار سامنے ایا ہے۔ماسکو میں یہ ملاقات 2011 کے بعد اس طرح کا ترکیہ اور شام کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔ جس کے بعد شامی اپوزیشن کے ساتھ وزیر خارجہ نے انقرہ میں ملاقات کی میزبانی کی ہے۔اس سلسے میں ترک وزیر خارجہ نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ کے ذریعے شامی اپوزیشن کی شامی قومی کونسل کے سربراہ محمد المصلات اور دیگر کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں۔ٹویٹ میں ترک وزیر کارجہ نے شامی اپوزیشن کے ساتھ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار داد 2254 کے تحت حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نیز شام میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل کی بھی حمایت کی ہے۔ انقرہ اور دمشق کے درمیان مخالفت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles