ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی کمرہ عدالت میں جذباتی ہوگئے
کلکتہ ،جنوری ۔ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور سیرام پور سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی آج کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران جذباتی انداز میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی حالات سے گھبرایا نہیں ہوں،بھکاری پاسوان کیس میں میرے بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی گئی۔ لیکن مجھے دبایا نہیں جا سکا۔ مختلف اوقات میں مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود میں ثابت قدم رہا۔ترنمو ل کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی تنقید کرنے کے بعد سے ہی کلیان بنرجی جو عرصے تک قانونی معاملے میں ترنمول کانگریس کا چہرہ ہوتے تھے کو ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔حال ہی میں ترنمول کانگریس کے حامی وکلا نے چیف جسٹس این وی رمنا کو خط لکھ کر کلیان بنرجی کے خلاف شکایت کی ہے۔جمعہ کو راشن ڈیلروں کے ایک کیس کی سماعت کرنے کے دوران جسٹس موشومی بھٹاچاریہ نے کلیان بنرجی کی حالت دیکھ کر ان سے پوچھا کہ کیا آپ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ کلیان بنرجی نے کہاکہ میں اس وقت جسمانی طور پر صحت مند اور ذہنی طور پر چوکس ہوں۔’’ کمرہ عدالت میں کھڑے کلیان نے کہا کہ آج ان کے تقریباً سبھی جونیئر جج بن چکے ہیں۔ حال ہی میں، آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سریٹری، ڈائمنڈ ہاربر کے ایم پی ابھیشیک بنرجی کے ایک بیان پر کلیان بنرجی نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ممتا بنرجی کے علاوہ کسی کو بھی لیڈر نہیں مانتے ہیں ۔تاہم کلیان بنرجی کے خلاف چیف جسٹس کو خط بھیجے جانے کے بعد اس پر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ترنمول لیگل سیل کا رکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل شوبھندو سینگپتا نے چیف جسٹس کو لکھے خط میں دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے اس قبل خط پر دستخظ خط کے مواد کو پڑھے بغیر کردیا تھا۔کلیان بنرجی کے خلاف تمام الزامات سے پوری طرح متفق نہیں ہیں۔ شوبھندو نےدعویٰ کیا ہے کہ جب وہ دستخط کرنے کے بعد پورا خط پڑھا تو انہیں احساس ہواکہ وہ خط کے پورے مواد سے متفق نہیں ہیں۔شوبھندو نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ ان کو خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل نہیں کیا جائے اور نہ ہی ان سے اس پر کچھ سوالات کئے جائیں۔کلیان بنرجی کو لے کر جاری تنازع کو ختم کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کل کہا تھا کہ ’’کلیان بنرجی ٹھیک کہتے ہیں۔ میری لیڈر بھی ممتا بنرجی ہیں۔