ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے ہزار صفحات پر مشتمل دستاویز ای ڈی کے دفتر کو بھیجے

کلکتہ اپریل ۔ کوئلے کی اسمگلنگ کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ ایک سے زاید مرتبہ سمن کا سامنا کرنے والے ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے آج ای ڈی کے دفتر کو ای میل کے ذریعہ دستاویز بھیجے ہیں ۔قبل ازیں،ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ بنرجی نے کوئلہ اسمگلنگ کیس میں اپنے پہلے دستاویز جمع نہیں کیے تھے۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق منگل کو ابھیشیک نے ہزارصفحات کے دستاویزات جمع کرائے ہیں۔ اس کی چھان بین کی جائے گی۔ ڈائمنڈ ہاربر میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے پہلے کہا تھا کہ وہ ای ڈی کو جو بھی دستاویزات چاہیں دینے کو تیار ہیں۔ ای ڈی نے ابھیشیک کو 20 مارچ کو نئی دہلی میں طلب کیا تھا۔ وہاں ان سے ساڑھے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ اس وقت ابھیشیک سے کچھ دستاویزات بھی مانگے گئے تھے۔ اسی تناظر میں وہ دستاویزات آج بھیجے گئے ہیں ۔ ابھیشیک بنرجی نے ای ڈی کے دفتر سے نکل کر نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ’’میں ED-CBI کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ مجھے وہ تمام کاغذات مل جائیں گے جو میں چاہتا ہوں۔پیر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوئلے کی اسمگلنگ کے لیے سی آئی ایس ایف اور مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی تھی۔ نئی دہلی میں پوچھ گچھ کے دوران ڈائمنڈ ہاربر کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا تپاکہ انہیں غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

Related Articles