بی جے پی کے سینئر لیڈر پنڈٹ سندرلال دکشت کاانتقال

بارہ بنکی:جنوری.بھارتیہ جتنا پارٹی(بی جے پی)کے قدآور رہنما و تین بار کے ایم ایل اے رہے پنڈت سندرلال دکشت کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 80برس کے تھے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر و حیدرگڑھ کے سابق ایم ایل اے ہفتہ کی صبح گھر پر سیڑھیو سے پھسل کر گر گئے اور ان کے سر سے شدید چوٹ لگ گئی۔ انہیں لکھنؤ کے لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے ضلع کی سیاست میں جہد کار اور پھکڑ لیڈر کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے پنڈت دکشت و شابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے کافی نزیکی تھے۔حیدرگڑھ اسمبلی سے تین بار ایم ایل اے منتخب کئے گئے پنڈت دکشت اکثر مسائل کو لے کر افسران سے سیدھے مخاطب ہوتے تھے اور مسائل کا تصفیہ کرا کر ہی دم لیتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورے ضلع میں سوگ کی لہر ہے۔لوہیا اسپتال سے ان کی لاش کو حیدرگڑھ لایا گیا ہے۔

Related Articles