بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

نئی دہلی، مارچ۔ کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیری پنڈتوں کے اخراج کی ذمہ دار ہے اور چاہے وہ کتنا ہی ڈرامہ کیوں نہ کرے، وہ کشمیری پنڈتوں کو پہنچنے والے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے درد کی ذمہ دار ہے کیونکہ وہ اس وقت مرکز میں حکومت کی حمایت کر رہی تھی اور اس نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بھی کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی حالت زار پر بنائی گئی فلم پروپیگنڈا ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر تشدد کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کیاکہ کشمیری پنڈتوں کے نام پر بی جے پی جتنی مرضی سیاست کرلے، آنسو بہانے کا ڈھونگ کرلے، مگر اپنے گناہ کو چھپا نہیں پائے گی۔وی پی سنگھ حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹنے والی بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے راہ اختیار نہیں کرسکتی۔مسٹر رمیش نے کہاکہ کچھ فلمیں تبدیلی کی تحریک دیتی ہیں۔ کشمیر فائلس نفرت کو ہوا دیتی ہے۔ سچائی انصاف، باز آبادکاری،میل ملاپ اور امن کا باعث بن سکتی ہے۔ پروپیگنڈہ حقائق کو مسخ کرتا ہے، غصے کو بھڑکاتا ہے اور تشدد کو ہوا دینے کے لیے تاریخ کوبھی توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔

 

Related Articles